MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مزدور نے ساتھی مزدوروں کو زہریلا شربت پلا دیا، متعدد بےہوش ہو گئے

0 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) کراچی کے علاقے میں مضر صحت شربت پینے سے دو درجن کے قریب مزدور بےہوش ہو گئے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ مضر صحت شربت پینے سے 22 مزدور بے ہوش ہوئے ہیں۔بےہوش ہونے والے مزدوروں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ٹاور کے قریب گودام میں 22 مزدور بےہوش پائے گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات گئے ایک مزدور نے تمام افراد کو شربت پلایا تھا، مزدوروں کے بےہوش ہونے پر شربت پلانے والے شخص نے سب کے موبائل فونز اور رقم لے لی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شربت پلانے والے کا نام اللہ رکھا ہے جس کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے جب کہ بےہوش ہونے والے مزدوروں کا بھی علاج جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.