MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ موسمیات نے خوشی کی نوید سنا دی

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)آج اتوار کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر /شام وسطی وجنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان

- Advertisement -

،اسلام آباد ، خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اوربالائی ووسطی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر /شام وسطی وجنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اور خطۂ پوٹھوہار میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم وسطی و جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور کالام میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب:جھنگ 15، فیصل آباد12،بلوچستان:سبی 14، کوہلو 04،گلگت بلتستان : بابوسر02 اور خیبر پختونخوا : کالام میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی47، بھکراور دادومیں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.