MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وفاق جب تک بلوچستان کی مدد نہیں کریگا تب تک یہاں کی حالت نہیں بدلے گی، میر عبدالقدوس بزنجو

0 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وفاق جب تک بلوچستان کی مدد نہیں کریگا تب تک یہاں کی حالت نہیں بدلے گی،وفاق بجٹ میں بلوچستان کے حوالے سے بڑے دل کا مظاہرہ کریں وفاقی حکومت کو بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگایہ بات انہوں نے بدھ کی رات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پاکستان بار کونسل اوردیگر بار کونسلز میں گرانٹ کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندرایڈووکیٹ،بلوچستان بار کے منیراحمدکاکڑ بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے وکلاء برادری کو گرانٹ دی وکلاء برادری کے مسائل سے آگاہ ہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 8 اگست کے واقعہ کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا،وکلاء معاشرے کا پڑھا لکھا طبقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق جب تک بلوچستان کی مدد نہیں کریگا تب تک یہاں کی حالت نہیں بدلے گی وفاق بجٹ میں بلوچستان کے حوالے سے بڑے دل کا مظاہرہ کریں،فاقی حکومت کو بلوچستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے بجٹ کے حوالے سے تیاریاں جاری ہے،عوام دوست بجٹ پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے تحریک عدم اعتماد لانے والوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں ہوتی تھی ہم نے کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی نہ ہی کرینگے اس موقع پر بلوچستان بار کونسل کے منیرکاکڑایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے وکلاء برادری کے لیے پہلی بار گرانٹ جاری کی گئی ہے مسائل حل کرنے اور فنڈز فراہم کرنے پروزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس نے پاکستان بار کونسل ہائی کورٹ بار کوئٹہ، تربت سبی اور ڈسٹرکٹ بار کیلئے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کے چیک تقسیم کئے

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.