MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران کو پاکستان کیخلاف ایجنڈے کے تحت تیار کیا گیا

0 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیرخورشید شاہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران کو پاکستان کیخلاف ایجنڈے کے تحت تیار کیا گیا، 3 ٹکڑے پاکستان کے نہیں، عمران خان کی سیاست کے ہوں گے۔آج سازشی عمران کھل کر سامنے آگیا ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہتا آیا ہوں عمران کو پاکستان کے خلاف ایجنڈے کے تحت تیار کیا گیا۔
آج حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار کی برسوں پرانی باتیں سچ ثابت ہوگئیں۔انشااللہ! عمران خان اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اس جھوٹے اور جعلساز کو مسترد کر چکے ہیں۔اب عمران خان کے قریبی ساتھی بھی اسے چھوڑ دیں گے۔عمران خان سے اب بھی کہتا ہوں ہوش کے ناخن لو اور باز آ جاؤ۔

- Advertisement -

خورشید شاہ نے کہا کہ غیرذمہ دارانہ بیانات بتا رہے ہیں ہارے ہوئے جواری کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہم فیصلہ کن وقت پر کھڑے ہیں، ہم تباہی کی طرف جاسکتے ہیں، میں لکھ کر دیتا ہوں کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو پہلے فوج تباہ ہوگی پھر ملک تباہ ہوجائے گا، کیوں کہ یہ حکومت جب سے آئی ہے روپیہ گررہا ہے، مہنگائی ہورہی ہے، اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے ہیں تو سب سے بڑا ادارہ تباہ ہوگا، پھر یوکرین کی طرح ایٹمی اثاثے واپس لیے جائیں گے، اس کے بعد ملک کے تین ٹکرے ہوجائیں گےجو ان کی منصوبہ بندی بنی ہوئی ہےاس لیے اس وقت درست فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
بول نیوز کو خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں کنٹینر میں تھا کہ جب سپریم کورٹ کا فیصلہ جس کی مجھے سمجھ آئی کہ عدالت نے کہا کہ راستے کلیئر کردو اور لوگوں کو چھوڑ دو، لیکن مجھے تب سوچنا چاہیے تھا کہ ہمارا 30سال سے ملک پر مسلط مافیا سے مقابلہ ہے، مافیا لوگوں کو ساتھ ملاتا ہے یا پھر ان کو ختم کردیتے ہیں، دہشت پھیلاتے ہیں، جھوٹے کیسز کرتے ہیں تاکہ لوگ ان سے ڈر جائیں، مافیا نے ایک روز قبل بھی آپریشن کیا، ایک میجر کے گھر چلے گئے اس کی ماں اور دس سال کی بیٹی تھی، کون سا ملک جمہوری حق کو روکتا ہے؟ کون سا ملک اپنے لوگوں کے ساتھ اس طرح کی حرکتیں کرتا ہے؟ مشرف کا دور یاد ہے جب مجھے جیل میں رکھا اس وقت بھی ایسا نہیں تھا، یہ مجرم لوگ ہیں، انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ نے لوگوں گولیاں ماریں، 14لوگ مارے، 70، 80لوگوں کو گولیاں لگی ہوئی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.