پنجاب حکومت کاسابق وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی حکومت میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ
لاہور (مسائل نیوز) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت نے جنوبی پنجاب کے منصوبوں میں ہونے والی مبینہ کرپشن پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔اینٹی کرپشن نے، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے منصوبوں کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور متعلقہ حکام کیخلاف گھیرا سخت کرنے کیلئے آئندہ چند روز میں سمن جاری کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔موجودہ حکومت کی جانب سے سابق حکومت کی مبینہ کرپشن کے منصوبوں پر کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہیں۔
[…] نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے بیان پر جواب دینے سے […]
[…] تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میرے پاس بھی کہنے کو بہت سی باتیں ہیں مگر […]