MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نو منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرینگے،نواز خان ناصر

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئیر رہنما ڈاکٹر نواز خان ناصر نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب نمائندوں کو مبارکباد دی ہے۔ ڈاکٹر نواز ناصر نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرینگے اور بلوچستان کی محرومیوں سے نجات دلائینگے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر نواز ناصر کا کہنا ہے کہ وہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے معزز ممبران سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے، کیونکہ بلدیاتی نظام نہ صرف نچلی سطح تک لوگوں کو اختیارات کی منتقلی کا بہترین طریقہ کار ہے بلکہ یہ مسائل کے فوری حل، نئی سیاسی قیادت کو سامنے لانے اور حکومتی فیصلوں کی فراہمی کا سبب بنتا ہے۔ ڈاکٹر نواز ناصر کا مزید کہنا ہے کہ ایک مضبوط اور با اختیار بلدیاتی نظام ہی ایک ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کا ضامن ہوتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.