MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امپورٹڈ حکومت کھاؤ اور نکلو کی پالیسی پر گامزن ہے:فوادچوہدری

1 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کھاؤ اور نکلو کی پالیسی پر گامزن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انتہائی محنت سے پاکستان کو واپس پٹڑی پر ڈالا اب چند مہینوں میں نالائق حکومت بیڑا غرق کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نےجو توجہ سیاحت کو دی اس کی مثال نہیں ملتی،انتہائی محنت سے پاکستان کو واپس پٹڑی پر ڈالا اب چند مہینوں میں نالائق حکومت بیڑا غرق کر رہی ہے،پاکستان مہینوں/ہفتوں میں نہیں دنوں میں نیچےجارہا ہےکیونکہ امپورٹڈ حکومت کھاؤ اور نکلو کی پالیسی پر گامزن ہے۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے الزام عائد کیا تھا کہ تمام ادارے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے زور لگا رہے ہیں ۔

- Advertisement -

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت ایک مضحکہ خیزتماشہ لگا ہوا ہے ، حمزہ شہباز کے پاس پنجاب اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی تمام ادارے زور لگا رہے ہیں کیسے حمزہ کو وزیراعلیٰ برقرار رکھا جائے ، ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرگیا پنجاب میں کوئی حکومت نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم ہو گیا ہے ، صوبہ پنجاب میں اس وقت شدیدانتظامی بحران ہے ، قانون کہتاہے ممبران ڈی نوٹیفائی ہوں تومتبادل ممبران خودبخود نوٹیفائی ہوجائیں گے ، ہفتہ گزر گیا الیکشن کمیشن تحریک انصاف ممبران کونوٹیفائی نہیں کررہا۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ کرلیا ، ڈی نوٹیفائی ہونے والے اراکین کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں بھر پور حصہ لیا جائے گا ، پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے درخواستیں مانگ لیں ، پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ یکم جون مقرر کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ منحرف ارکان کے مقابلے میں پارٹی کے وفادار امیدوار سامنے لائے جائیں گے ، لوٹوں کی سیاست کا حلقوں سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے ، سیٹیں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں ، ان خالی ہونے والی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 17 جولائی بروز اتوار ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فوادچوہدری نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر کہاہے کہ زرداری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.