MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعظم کا ریڈ زون کا دورہ ، فرائض نبھانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کی

0 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ریڈ زون کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران فرائض نبھانے والے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کی ۔

- Advertisement -

وزیر اعظم شہباز شریف ریڈ زون پہنچے اور پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران فرائض انجام دینے والے اہلکاروں سے میگا فون کے ذریعے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے انتشار پھیلانے کی کوششوں کو روکنا ہے ، آپ نے جس طرح اپنے فرائض انجام دیے قوم آپ سے یہی توقع کرتی تھی ، آپ کے ساتھ بائیس کروڑ عوام کی دعائیں ہیں ، ہم نے انتشار اور تقسیم کو روکنا ہے ، جو تقسیم در تقسیم کی سازش کی گئی اسے روکنا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جان و مال کی حفاظت کیلئے آپ جو آئینی و قانونی اختیار استعمال کر رہے ہیں یہی وہ طریقہ ہے جو قائد اعظم نے سکھایا ، ہم قائد کا پاکستان بنائیں گے ،وزیر اعظم نے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کےنعرے بھی لگائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.