جمعیت علماء اسلام ضلع چمن میں بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے ۔ حافظ محمد صدیق مدنی
کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعیت علماء اسلام حلقہ بوغرہ یونین سٹی ضلع چمن کے نائب امیر مولانا حافظ محمد صدیق مدنی ، جنرل سیکرٹری عبدالقادر مسلم یار ، سرپرست مولوی شمس اللہ ، وارڈ 6 کے نامزد امیدوار حسام الدین سنگر، مولوی احسان اللہ اور حافظ سیف الرحمٰن نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی حیثیت گواہی کی ہے اسے فروخت کرنا گویا اپنی گواہی فروخت کرنے کے مانند ہے ۔ عالم دین ، صالح ، عادل اور دیانتدار نمائندے ہمارے ووٹ کے بہترین حق دار ہیں ۔
قرآن و سنت کا جو دین مدرسوں میں پڑھایا جاتا ہے، جو گھر، گلی، کوچوں میں تبلیغ کے ذریعے پھیلایاجاتا ہے، جو کتابوں میں لکھا جاتا ہے، اس دین کو پورے ملک پر نافذ کرنے کی محنت سیاسی علماء کرتے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام ضلع چمن میونسپل کارپوریشن سمیت ضلع بھر کے تمام تحصیلوں، یونین کونسلوں اور وارڈوں کی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ انشاء اللہ جمعیت علمائے اسلام تمام تحصیلوں پر واضح اکثریت میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے سابق کارکردگی اور خدمت قوم کے سامنے ہے اور جمعیت علماء اسلام کے قائدین ماضی کی طرح آج بھی اپنے ضلعے کے عوام کی ایک منظم طریقے سے خدمت اور ضلع کو درپیش مسائل کے پوری حل کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں یاد رہیں جمعیت علماء اسلام کے نمائندگان کے ترقیاتی کاموں پر اب بھی بلوچستان کے اور خصوصاً چمن کے سیاسی مخالفین بھی معترف ہیں ان کا زندہ مثال چمن میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانا، بے روزگاری کا خاتمہ اور شہر میں امن و امان کے قیام ہے۔
حافظ محمد صدیق مدنی نے مزید کہا کہ علمائے کرام،اور نوجوانان جمعیت بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں تیز کریں، اور ا.نشاء اللہ جیت جمعیت علماءاسلام کا ہی ھوگا۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے اہلیان بوغرہ سٹی چمن سے اپیل کی کہ وہ الیکشن کے دن صرف کتاب نشان پر مہر لگا کر دین دوستی کا ثبوت دیں۔
امیدوار جو بھی ہو جمعیت علماء اسلام کے انتخابی کتاب کی نشان پر مہر لگائیں۔