لاہور(مسائل نیوز) وزیر اعلی پنجاب کا صوبے کی عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان۔ پنجاب حکومت نے فی کلو آٹے کی قیمت میں 16روپے کمی کا اعلان کردیا،سستا آٹا پنجاب کے 36اضلاع میں آج سے دستیاب ہوگا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت پر صوبے کی عوام کو 200ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کینسر سمیت تمام امراض کی ادوایات سرکاری اسپتالوں میں فری دے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے یہی سکھایا عوام کی خدمت کرو۔وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ میں نے علیم خان سمیت تمام اتحادیوں سے کہا ہے کہ پہلے عوام کا سوچنا ہوگا۔۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے آئی جی پولیس کوکہا ہےپچھلے دور کی کرپشن کے بارے میں جانتا ہوں،آئی جی پولیس سے یہی کہا ہے کہ صوبے میں بس ایماندار آفیسر تعینات کریں۔
- Advertisement -
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط مانی ہیں جس کا عوام کو نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمرا ن خان سیاست کی آڑ میں افراتفری پھیلا رہےہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کو چار سال میں مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کی ہنستی بستی معیشت کو تباہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں روپے کی قیمت 40فیصد گری ہے۔عمران خان4سال عوام سے کھلواڑ کرتا رہاہے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ گندم کےلیے خواتین کو لائنوں میں لگادیا گیا ہے،گندم جان بوجھ کر بیرون ملک بھجوادی گئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کسی صورت غریب آدمی کے کپڑے چھیننے کی اجازت نہیں دوں گا،ان کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے سے متعلق مزید کام کریں گے۔
ہم نے 36 پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں،اسپیکر نےتاریخ دہرانے کی کوشش کی ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پرویز الہٰی کے اشارے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین ایم پی ایز پرحملہ کروایاگیا،آئین شکنی کی ایسی مثال قائم کی گئی جو کبھی نہ دیکھی ہے نہ سنی ہے۔