MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ صحت بلوچستان کی ٹیمیں ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں بلاتعطل مصروف عمل سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر

1 270

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) ۔سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نےوزیراعلئ بلوچستان کی ہدایت پر ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ علاقوں میں اضافی ڈاکٹر طبی عملہ اور ضروری ادویات فراہم کر دی گئی ہیں

سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر ڈیرہ بگٹی میں طبی سرگرمیوں کی نگرانی خود کر رہے ہے۔اور مختلف کیمپس کا وزٹ کر رہے ہے

ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پیر کوہ اور زین کو میں صاف پانی کی کمی کے باعث پیدا ہونے وبائی امراض کی روک تھام اور صورتحال کی بہتری کے لیۓ اقدامات جاری

- Advertisement -

سول ہسپتال کوٸٹہ ، بی ایم سی ہسپتال ،چلڈرن ہسپتال ، ورٹیکلز پروگرام کے کوارڈنیٹرز ، ڈیرہ بگٹی ، نصیرآباد اور سبی کےماہر امراض اطفال ، دیگر شعبوں کے اسپشلسٹ ڈاکٹرز اور طبی عملہ ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ علاقوں میں ڈاٸریا اور ہیضہ سے متاثر افراد کے علاج و معالجہ میں مصروف عمل۔

ڈیرہ بگٹی کے متاثرہ علاقوں میں رپورٹ ہونے والے تمام مشتبہ کیسوں جن کی تعداد 210 ہے۔جن میں ڈائریا کے 125 اور ہیضہ کے 35 کیس ہیں

سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصرکی ہدایت پر ڈی جی ھیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل ٹیمیں بمع ضروری ادویات اور ایمبولینسز کےڈاٸریا اور ہیضہ سے متاثر دیگر علاقوں میں پہنچ گٸی ہیں

علاقے میں وبائی امراض پر قابو پانے کے لیۓ تمام وسائل برؤے کار لاۓ جا رہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے توہین آمیز رویے کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.