عمران خان کا اشارہ سپہ سالار کی طرف تھا
اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اشارہ سپہ سالار کی طرف تھا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سپہ سالار کا نام لیا تو ان کا اشارہ بھی سپہ سالار کی طرف ہی تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مثال دے رہے ہیں کہ ان کے ساتھ غداری ہوئی تو یہ غداری شہباز شریف تو نہیں کر سکتے، غداری تو وہی کرے جو ان کے ساتھ کام کر رہا ہو گا۔
گذشتہ روز جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میرا نام ای سی ایل پرڈال دیں میں پاکستان سےباہرجاناہی نہیں چاہتا۔میری ساری جائیداد پاکستان میں ہے اور تم کہتے ہو عمران خان فوج کیخلاف بات کر رہا ہے، میراجینا مرنا پاکستان میں ہے، میرا نام ای سی ایل پرڈال دیں میں پاکستان سےباہرجاناہی نہیں چاہتا۔
- Advertisement -
شہبازشریف شرم کرو، تم کہتے کہ عمران خان فوج کیخلاف باتیں کررہا ہے، فوج اور پی ٹی آئی کی موجودگی میں کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جہلم پہلے بھی آیا لیکن پہلے کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، اللہ نے ہم پر خاص کرم کیاہے،قرآن میں اللہ کہتا ہے ایک پلان انسان اور دوسرا پلان اللہ بناتا ہے، باہر سے سازش ہوئی ، ڈونلڈ لو ہمارے سفیر کو حکم دیتا ہے کہ اگر عمران خان کو عدم اعتما دکے ذریعے نہ ہٹایا گیا تو پاکستان پر مشکل وقت آئے گا، اگر عمران خان کو ہٹا کر چیری بلاسم کو لے آئے تو سب معاف کردیا جائے گا، باہر سے سازش ہوئی اور یہاں کے میر جعفر اور میرصادق سازش کرتے ہیں، بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے، لیکن اللہ نے ہماری قوم کی غیرت جگا دی ہے۔
اس ملک کو کرپٹ لیڈروں اور غداروں نے قوم کی خودداری کو ختم کردیا تھا، لیکن اللہ نے قوم کی غیرت کو جگا دیا، میں 26سال سے کوشش کررہا تھا، علامہ اقبال کی شاعری ایک چیز کیلئے تھی کہ قوم کو جگایا جائے۔ علامہ اقبال نے کہا تھا کہ اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہے پرواز میں کوتاہی۔ آج میں پاکستان کو ایک قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سارے اقتدار میں آگئے، میں نے سوچا فضل الرحمان دینی آدمی ہے وہ تعلیم کی وزارت لے گا، لیکن اس نے وزارت مواصلات سنبھالی جس میں پیسا بنے گا،اب یہ سارے چوروں کی کابینہ اس میں 60فیصد ضمانت پر ہیں، کسی نے 18قتل کیئے، شریف فیملی نے 40ارب کا حساب دینا ہے۔