وزیراعلیٰ بلوچستان کا قمبرانی روڈ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت
کوئٹہ (مسائل نیوز)۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قمبرانی روڈ پر فائر نگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیراعلیٰ نے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے فائرنگ سے بی این پی کے کارکن سعید احمد لہڑی کے جانبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔