MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، پرویز الٰہی کی اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

0 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سیشن کورٹ لاہور نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق پرویز الہیٰ کی اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ، اپنے فیصلے میں سیشن کورٹ لاہورنے اسپیکر پرویز الہیٰ کی اندراج مقدمہ درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی تفتیش جاری ہے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اندراج مقدمہ کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا ، جہاں انہوں نے اندراج مقدمہ کی درخواست حمزہ شہباز اور آ ئی جی پنجاب کے خلاف دائر کی اس کے علاوہ درخواست میں مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز ، 200 نامعلوم افراد ، ایس ایس پی سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ، چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے وکیل عامر سعید راں نے درخواست دائر کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم نے متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی لیکن پولیس ہماری درخواست پر کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے ، پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔

- Advertisement -

دوسری طرف قلعہ گھر سنگھ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتاریوں کا آغاز کر دیا اور گلبرگ سے پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید لوگوں کو نشاندہی کرنے پر گرفتار کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے دوران ڈپٹی اسپیکر پر تشدد اور تصادم کے معاملے پر پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ، ملزمان کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی پولیس کو فراہم نہ کی گئی، پولیس افسران رات گئے تک اسمبلی میں ہی موجود رہے تھے ۔
، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ سی سی ٹی وی فراہم کرنے کی بجائے حیلے بہانے کرتی رہی ، پولیس نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے تعاون نہ کرنے پر اعلی پولیس افسران کو آگاہ کردیا اور سی سی ٹی وی نہ ملنے موبائل فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران مہمان گیلری میں موجود افراد کی فہرست بھی حاصل کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.