MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں ،حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے‘علامہ طاہراشرفی بھی واقعے میں ملوث افراد پر برس پڑے

1 547

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)چیئرمین پاکستان علما ء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی ایسی کیفیت ہے جو دور نہیں ہو رہی، آقائے دوجہاں ﷺ کے دربار میں حاضری پر جاتے ہوئے جو شرمساری ہے وہ ناقابل بیان ہے،گزشتہ 100 سال میں اس طرح کی بیہودگی اور بدتمیزی اس مقدس جگہ پر نہیں ہوئی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام علما ء سے اپیل کرتا ہوں وہ اس پر احتجاج کریں اور پاکستان کے اندر جن لوگوں نے اس کشیدگی کو ابھارا ہے،

- Advertisement -

حکومت ان کے خلاف ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اپنے قوانین کی خلاف ورزی پر اقدامات کرے گی اور کر رہی ہے، ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹا کام نہیں ہوا، پاکستان کو بدنام اور حرمین الشریفین کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی، 30 اپریل کو اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے، سیاسی لڑائی جس نے لڑنی ہے سیاست کے میدان میں لڑے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] مکرمہ (مسائل نیوز)حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.