ژوب میں دوران سکول بچیوں پر کمرے کی چھت کا پلستر گرنا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ذلیخہ عزیز مندوخیل
ژوب(مسائل نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی خاتون رہنما زلیخہ عزیز مندوخیل نے گزشتہ روز ژوب کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملیشاء میں ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ژوب میں دوران سکول بچیوں پر کمرے کی چھت کا پلستر گرنا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بلوچستان میں جہاں نئے تعمیراتی کام ہو رہے ہیں تو وہی پرانے بنائے گئے سکول ہسپتالوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ لاکھوں کروڑوں روپیوں سے تعمیر شدہ عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ نئے تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ پرانے عمارتوں کی بھی مرمت لازمی ہے۔ کل کے ہونے والے واقعے میں غفلت بھرتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اس عمارت کے ساتھ دیگر عمارتوں کی بھی دیکھ بھال کی جائے تاکہ ایسا افسوسناک واقعہ پھر سے رونما نہ ہو۔