MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز،اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب امن کے نوبل پرائز کیلئے نامزد

0 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو امن کے نوبل پرائز کے لئے نامزد کردیا گیا ، ڈاکٹر امجد ثاقب کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی مل چکا ہے جب کہ وطن عزیز کے لیے خدمات پر صدرِ پاکستان نے ڈاکٹر امجد ثاقب کو ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اخوت فاؤنڈیشن کے بانی محمد امجد ثاقب کو انسانیت کی خدمت کے لئے امن کے نوبل پرائز کے لئے نامزد کیا گیا ہے ، انہیں غربت کے خاتمے کے لیے کوشش اور انسانیت کی خدمت پر عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جب کہ 2022ء کے نوبل امن انعام کیلئے دنیا بھر سے مجموعی طور پر 343 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
گزشتہ برس پاکستان کو ایشیائی نوبل پرائز ’ریمون میگ سائے سائے ایوارڈ‘ سے نواز ا گیا تھا ، ہر سال معاشرے سے غربت کے خاتمے اور ترقی کے لئے غیر معمولی کردار ادا کرنے والی شخصیات کو دیا جانے والا براعظم ایشیا کا سب سے بڑا یہ اعزاز سال 2021 میں پاکستان کی معروف سماجی شخصیت اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو پیش کیا گیا ، ڈاکٹر امجد ثاقب نے ایوارڈ قوم کے نام کر دیا تھا ۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ امجد ثاقب صاحب جو بلحاظ تعلیم ڈاکٹر اور ایک کامیاب بیوروکریٹ تھے، جنہوں نے چند دوستوں کے ساتھ مل کر 2001ء میں اخوت کی بنیاد رکھی اور یوں دنیا میں قرضِ حسن کا سب سے بڑا اخوت مائیکرو فنانس پروگرام کا آغاز ہوا جس کے تحت اب تک 150 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضوں کی تقسیم ہوچکی ہے ، ان قرضوں سے مستفید افراد کی تعداد اڑھائی کروڑ ہے جب کہ قرضوں کی شرح ریکوری بھی 99 فیصد ہے۔
اخوت فاؤنڈیشن کے تحت ملک کے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور فاٹا کے 400 شہروں میں قرضوں کی تقسیم، ملک بھر میں سب سے کم انتظامی اخراجات ، 4 ہزار سے زائد ملازمین ، 800 سے زائد دفاتر اور 400 شہروں میں مکمل دیانت اور محنت سے یہ فرض انجام دیتے ہیں ، اس ادارے کے ناصرف وفاقی حکومت بلکہ ہر صوبائی حکومت ، حکومت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ساتھ تعاون کے باہمی منصوبے ، اخوت کے مختلف شہروں میں 4 کالجز بھی قائم ہیں ، جہاں ایک ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں جب کہ اب تک 600 سے زائد طالب علم اخوت کالج یونیوسٹی سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.