MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کی سہولت کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز کا ٹائم بڑھا دیا گیا

2 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)عوام کی سہولت کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز کا ٹائم بڑھا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی ہے ، جس کے تحت اب اسٹورز کے اوقات کار صبح 10 سے رات 1 بجے تک ہوں گے ، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب س اپنے 200 اسٹورز پر اوقات کار میں توسیع کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً 100 یوٹیلٹی اسٹورز پر اضافی پی او ایس مشینیں بھی نصب کردی گئی ہیں ، ان اضافی پی او ایس مشینوں کی مدد سے پروسیسنگ کی صلاحیت 25 فیصد بڑھ جائے گی جب کہ اس اقدام کی بدولت کم وقت میں زیادہ صارفین مستفید ہوسکیں گے۔
دوسری طرف رمضان بازار وں اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی70 روپے فی کلو کردی گئی ، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد ہونے والے پہلے اجلاس میں ہدایات جاری کی گئیں ، اجلاس میں رمضان المبارک میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا، اجلاس میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، صوبائی چیف سیکریٹریز نے وزیراعظم کو قیمتوں اور اشیا کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہبازشریف نے روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عید تک 10 کلو آٹے کا تھیلا 550 سے کم کرکے 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 75 سے 70 روپے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ دیگر صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں، صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بلوچستان اور آزاد کشمیر کی امداد کریں، وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرے گی۔
مزید برآں دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر آٹا سستا کردیا گیا، وفاقی حکومت نے پنجاب بھر میں یکساں نظام لاگو کردیا ،فلو ملز صرف10 کلو سبز تھیلے کی پیکنگ میں سپلائی دیں گے ، فلوملز جمعرات سے آٹا کی سپلائی شروع کریں گی۔ پہلے صرف رمضان بازاروں میں10 کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں دستیاب تھا۔ محکمہ خوراک فلوملز کو 1600 روپے فی من پر گندم دے گا، اب پنجاب بھر میں 10کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں دستیاب ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) ملک میں پٹرول کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے صرف کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) یوٹیلٹی اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ پر سبسڈی کے حصول کو مزید آسان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.