MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

75 برس سے پاکستان کے ساتھ ہمارا تعلق اہم رہا ہےامریکی وزارت خارجہ

1 483

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار اور اہم ساتھی کی نظر سے دیکھتا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، خصوصاَ ایسے افغانستان کے لیے جو اپنے شہریوں بشمول اقلیتوں،خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرے۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ تقریبا 75 برس سے پاکستان کے ساتھ ہمارا تعلق اہم رہا ہے، پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر کام کرنے کے متمنی ہیں، مل کر کام کرنے سے پاکستان اور خطے میں امن و امان خوشحالی ممکن ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم شہباز شریف کو پہلے مبارکباد دے چکے ہیں، ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

- Advertisement -

قبل ازیں امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بالخصوص مسلمانوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اقلیتوں اور دیگر مذاہب کے معاملے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں اور نوجوانوں کا سرکاری اور غیر سرکاری فورسز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق امریکا کی انسانی حقوق کے گروپوں نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ حال ہی میں مودی حکومت نے ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اندورونی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.