MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں حرام کی بدولت سے حکومتوں کو بدلہ جاتا ہے اتحاد راتوں رات ٹوٹ جاتے ہیں،آصف ترین

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ شہباز ٹاون سے ایک ریلی نکالی گئی جو سمنگلی روڈ،ڈبل روڈ، سرکل روڈ،جناح روڈ اوردیگر شاہراہوں سے ہوتی ہوئی منان چوک پہنچ کر احتجاجی مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد آصف ترین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر کی طرح بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ میں بھی نوجوان اورعوام سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سڑکوں پر نکلے ہیں اور امریکہ کے اشاروں پر معرض وجود میں آنے والی حکومت اور منحرف ارکان کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی،(ن) لیگ،جمعیت علماءاسلام اوردیگر جماعتوں نے غیر ملکی اشاروں پر عملدرآمد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کرکے چوروں اورلوٹوں کی حکومت قائم کی جسے پاکستان کے عوام کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حرام کی بدولت سے حکومتوں کو بدلہ جاتا ہے اتحاد راتوں رات ٹوٹ جاتے ہیں راتوں رات یہاں وفاداریاں تبدیل ہوجاتی ہیںاس قوم نے دو نظریے دیکھے ہیں ایک نظریہ بھکاریوں کا ہے دوسرا نظریہ خوداری کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو کبھی کسی کے سامنے جھکتے نہیں دیکھا،عمران خان یہ جنگ پاکستان کیلئے لڑرہا ہے 25سال پہلے عمران خان نے کہا تھا کہ میں آزاد قوم چاہتا ہوں جس کا آج انہوں نے عملی ثبوت بھی پیش کیا ہے کہ امریکہ کے سامنے جھکنے کی بجائے اپنے اقتدار کی قربانی دیدی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم کو ایک خوددار زندگی گزارنا سکایا ہے اورکبھی بھی پاکستان کی سالمیت،نظریے اورخودداری کا سودا نہیں کریگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اللہ تعالی کا تحفہ ہے،عمران خان صرف پاکستان کا نہیں عالم اسلام کا لیڈر ہے،امپورٹڈ حکومت تو مسلط کردی گئی مگر امپورٹڈ ایجنڈا تسلیم نہیں کرینگے،خون کے آخری قطرے تک پاکستان اور عمران خان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر ملک بھر میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت پر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں پشاور اور کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسوں میں لاکھوں کی تعداد میںعوام نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی عوام اب کسی غیر ملکی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.