MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آخری ٹاسک

0 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر: تصدق حسین

جب نواز شریف نے شدید دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تو پھر وہ مشرف کو لائے۔ مشرف نے ہر میدان میں ان کی خدمت کی۔روشن خیالی کے نام پر مشرقی اقدار اور اسلامی روایات پر ضرب لگائی، چند ڈالروں کے عوض یہاں کی ہرشے ان کے حوالے یہاں تک کہ دھرتی کے ٹکڑے یعنی فوجی اڈے۔ آٹھ سالہ اختتام کے بعد اگر پاکستان میں ایک جانب لوڈ شیڈنگ کے مہیب سائے تھے تو دوسری جانب بم دھماکوں اور گولا بارود کے شعلے سے 90 ہزار سے زائد لوگ لقمہ اجل بن گئے۔

یہی ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی والے غدار تھے جنہوں اپنے خون کے قطروں سے ان شعلوں کو بجھایا۔ جب امن و امان قائم ہوا، لوڈ شیڈنگ کا جن قابو میں آیا اور پاکستان معیشت کے میدان میں آگے بڑھنے لگا تو امریکہ نے پھر اپنے ایجنٹوں کو میدان میں اتار دیا۔
ایک خلیجی ملک میں بلیک واٹر کے انچارج کو یہ ٹاسک دے دیا گیا۔ جس نے شفقت محمود کے گھر میں منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔

لاہور کا جلسہ ہوا جس میں عمران نیازی کو نئے پیکنگ میں ایک دیوتا کی شکل اتارا گیا۔ الیکٹرانکس اور سوشل میڈیا سمیت ہر سطح پر اس کی مارکیٹنگ کی گئی۔

مشرف دور کے کاٹ کباڑ ساتھ ملاکر تبدیلی کی گاڑی تیار ہوئی اور نتیجتاً ایک سیٹ والی جماعت کو پورے ایک صوبے سمیت مرکز میں 35 سیٹیں دلوائی گئیں۔

پھر دھاندلی دھاندلی کا شور مچا کر نئی حکومت کو پانچ سالوں مصروف رکھا ۔ بنیادی مقصد سی پیک یا چین کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کو روکنا تھا۔ اس مقصد کے لئے عمران احمد خان نیازی سے دھرنے بھی دلوائے گئے اور آخر شریفوں کو نکال کر اس کٹھ پتلی کے ذریعے باقی ماندہ ایجنڈے کی تکمیل شروع ہوئی۔

- Advertisement -

ٹرمپ نے پہلی ملاقات میں پاکستان کی امداد بحال کی اور ساتھ بتایا کہ ہم نے پچھلی حکومت کی امداد اس لئے بند کی تھی کیونکہ وہ تعاون نہیں کررہے تھے اور ہمارے خلاف جارہے تھے۔ نئے ایجنڈے کے تحت کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالا گیا۔ بدلے میں ایک گھنٹے کی خاموشی اختیار کی گئی۔

سی پیک پر کام روک دیا گیا اور ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا۔

ایجنڈے کا آخری آئٹم ایٹمی پروگرام رہ گیا لیکن جاتے جاتے عمران احمد خان نیازی کو اینٹی امریکہ اور باقیوں کو اس کے حواری ثابت کرنے کی کوشش کی۔

کل عمرا احمد خان نیازی نے شریفوں کے ہاتھوں ایٹمی پروگرام کو غیر محفوظ قرار دے کر دراصل اپنے آقاؤں کی آخری خواہش پوری کرنے کی کوشش کی۔

پیپلز پارٹی جس کے قائد ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور ن جس کے قائد میاں محمد نواز شریف نے 5 ارب ڈالرز ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کئے اگر ان کے ہاتھوں ایٹمی پروگرام غیر محفوظ ہے تو پھر کون سا محبت وطن ہے جو اس کی حفاظت کرسکے۔۔۔؟

یہ دراصل اپنے آقاؤں کو دعوت دی جارہی ہے کہ ایٹمی پروگرام غیر محفوظ ہاتھوں میں ہے آپ آکر اسے محفوظ بنائیں۔
یہ وہ آخری ٹاسک ہے اس لئے اس نے کل ایٹمی پروگرام جیسے حساس موضوع کو جلسہ گاہ کی زینت بنایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.