MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صبا قمر کی سالگرہ، دوستوں کیلئے پیغام جاری کردیا

0 629

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستانی اداکارہ صباءقمر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے دوستوں اور مداحوں کو ان کا دن کوخاص بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کردیا۔ انسٹاگرام پر اداکارہ نے پہلے کیک کاٹنے کی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے مسکر ا رہی ہیں ۔

- Advertisement -

اسی طرح انھوں نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مداحوں اور دوستوں کا ان کے اہم دن کو یادگار بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ” آپ سب کا بہت شکریہ آپ نے میری سالگرہ کے دن جو خاص پیغامات اور تحائف اپنے پیار کے ساتھ دیے۔آپ سب کے پیار کو میں نے محسوس کیا ، مجھے بہت خاص بنایا,ایک بہت بڑا شکریہ شانو کے لیے جس نے میرے لیے اتنا کچھ سوچا“۔

یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر 5ایپریل 1984ءکو پیدا ہوئی اور اس سال انھوں نے اپنی 38ویں سالگرہ منائی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.