پنجاب ،علاقاٸی اخبارات کے عدالتی اشتہارات کی بحالی کیلٸے APRNSکی جنرل باڈی اجلاس میں رٹ داٸر کرنے پر اتفاق ہوگیا
لاہور(مسائل نیوز )
اے پی آر این ایس APRNS کا اجلا س زیر صدارت مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ منعقدہوا ۔ اجلاس میں 23مارچ یوم پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔اس موقع پر بانی وصدر آل پاکستان ریجنل نیوزپیپرز سوسائٹی (APRNS) غلام مرتضیٰ جٹ نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک کے چوتھے ستون کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی ، کاغذ اور مہنگے پرنٹنگ میٹیریل سے مقامی اخبارات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کورونا کے دوران مقامی اخبارات کے ساتھ بہت سی نا انصافیاں کی گٸیں جبکہ چند من پسند اخبارات پر آج بھی نوازشات جاری ہیں ۔اخبارات کو اشتہارت کی تقسیم میں ناانصافیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں PIO اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے ۔
اجلاس کے شرکاءمیں قیصر محمودڈار، حافظ محمد جہانگیر ، ندیم خان بھٹی ،ظہیرعباس، ڈاکٹرشاہد استقلال، ندیم شہزاد ، غلام مرتضیٰ باجوہ ، منشاءبھٹی ، طارق چوہان ، ملک سروراعوان سمیت دیگرصحافیوں نے شرکت کی ۔جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ طور پر پنجاب کے مقامی ریجنل اخبارات کےلئے عدالتی اشتہارت کی بحالی کیلٸے لاہورہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ میڈیا لسٹ اخبارات کے اشتہارات کی قانونی جہدوجدجاری رکھنےاور ٹاﺅٹ مافیا کےخلاف قرارداد بھی متفقہ طورپر منظورکر لی گئی ۔اجلاس کے آخر میں ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی ۔