MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جہانگیر ترین گروپ میں شامل اراکین کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کردی

1 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) جہانگیر ترین گروپ میں شامل اراکین کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کردی ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں جہانگیرترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا اور علا ج کیلئے لندن میں موجودجہانگیرترین نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

- Advertisement -

ترین گروپ نے جہانگیرترین کو موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جبکہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد تمام تر معاملات کا جائزہ لیا گیا جبکہ ترین گروپ کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ترین گروپ نے اجلاس میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے، مائنس بزدار اعلان پر قائم ہیں۔اجلاس میں ترین گروپ نے حتمی فیصلے کا اختیار جہانگیرترین کو دے دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.