MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی بلوچستان کا ہر کارکن قاسم سوری کی لیڈر شپ پر فخر محسوس کرتا ہے،ملک زادہ یحییٰ کاکڑ

1 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء ملک ذادہ یحیی کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری کو نادرہ میگا سینٹر بلوچستان کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جو بلوچستان کے عوام کا دیرانہ مطالبہ تھا قاسم خان سوری نے ہر فورم پر بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کے حقیقی نمائندے ہیں

اتحادیوں کے تحفظات دور کئے جائیں ، وزیراعظم

- Advertisement -

اس سے پہلے بھی قاسم خان سوری نے کویٹہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں نادرہ سینٹر، کویٹہ شہر کے لئے 1 ارب روپے کا نیا گیس پائپ لائن، چائیز حکومت کی جانب سے کویٹہ میں بڑے لیول کے ٹیوب، کویٹہ سے براہ راست سعودی عرب ،دبئی کےلئے فلائٹس ، بجلی کے 5 نئے فیڈرز اور دیگر منصوبے منظور کروائیں ہیں جو اس سے پہلے سابق دور حکومت میں نہیں ہوئے

” ٹی وی کم دیکھیں گے تو ٹینشن کم ہوگی” سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عوام کو مشورہ دیدیا

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قاسم خان سوری بلوچستان سے منتخب وہ واحد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ھے جنہوں نے برسر اقتدار آکر اپنے دروزے سیاست سے بالاتر ھو کر عام عوام کے لئے کھول دیئے ہیں جو قابل تحسین ہے اس کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے جس مشکل ترین حالات میں چیئرمین عمران خان کا ساتھ دیا اور بلوچستان میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنایا ھے وہ مثالی ھے پی ٹی آئی بلوچستان کا ہر کارکن انکی لیڈر شپ پر فخر محسوس کرتا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے سینئر رہنما اور سربراہ سوشل میڈیا ٹیم ڈسٹرکٹ کوئٹہ ملک زادہ یحیی کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حالیہ سیلاب و طوفانی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.