MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے‘ ایسا سرپرائز ملے گا کہ یاد رکھے گی ؛ وزیراعلیٰ پنجاب

0 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے ، ایسا سرپرائز ملے گا کہ یاد رکھے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ، ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء آشفہ ریاض، محمد سبطین خان اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عبداللہ وڑائچ اور میاں جلیل شرقپوری شامل تھے ، ان ملاقاتوں میں مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دراصل خود پر بھی اعتماد نہیں‘ سیاسی انتشار پھیلا کر وطن عزیز کی معیشت کو غیر مستحکم کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے ، اپوزیشن سیاسی افراتفری پیدا کر کے ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کر رہی ہے ، تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست ہو گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کے احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے ، منتخب نمائندوں کی عزت میری عزت ہے ، اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے ، اپوزیشن کو موجودہ نازک صورتحال کا ادراک تک نہیں ہے ، یہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہوگی ۔ ادھر اے آر وائی نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ، اپوزیشن کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی قرارداد کا ڈرافٹ آج تیار کرلیا جائے گا ، جس کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی جائے گی ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں 40 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جن میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی ، اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ، وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء میاں خالد محمود، اسد کھوکھر، خیال احمد کاسترو، سید سعیدالحسن شاہ، شوکت لالیکا، ہاشم جواں بخت، یاسر ہمایوں، مشیر حنیف پتافی،اراکین پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری، احمد شاہ کھگہ، میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، سلیم سرور جوڑا، چوہدری امجد محمود چوہدری، افتخار گوندل، فتح خالق بندیال، میجر (ر) محمد لطاسب ستی، سردار احمد علی دریشک، سردار محی الدین کھوسہ، سردارجاوید خان لنڈ، سید سبطین رضا، نذیر چوہان، شکیل شاہد، عمر فاروق، علی اختر، سعید احمد، خرم اعجاز، عمرآفتاب، طلعت نقوی، سیدہ سونیاعلی رضا شاہ، مہندر پال سنگھ اور دیگر شامل تھے- چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.