MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

0 330

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ،زیارت،چمن،لورالائی،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، ژوب، بار کھان، موسی خیل اورپشین میں آندھی /گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ جاری رہا جسکی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود ر ہنے کے ساتھ کوئٹہ،زیارت،چمن، لورالائی،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، ژوب، بار کھان، موسی خیل اورپشین میں آندھی /گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.