قبائلی تنازعہ کے پُر امن حل کیلئے ایف سی بلوچستان کے زیرِ نگرانی بارکھان میں جرگہ
زمین کی ملکیت پر دعووں کے باعث کیتھران قبیلے کی ذیلی شاخوں کے درمیان پیدا ہونیوالے قبائلی شاخسانہ کے حل کیلئے فرنٹیئر کور اور سول انتظامیہ کے زیرِ اہتمام بارکھان میں ایک جرگہ بلایا گیا جس میں ایف سی حکام، سول انتظامی افسران اور کیتھران قبیلے کے عمائدین نے شرکت کی ۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ 26 فروری کو مذکورہ قبائل زمین کے تنازعے پر مورچہ زن ہوئے تھے اور فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ۔ ایف سی بلوچستان میوند رائفلز نے اطلاع ملنے پر لیویز کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے فریقین سے مورچے خالی کروانے کے بعد مسمار کردئیے۔
تصادم کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے گزشتہ روز ایک قبائلی جرگہ منعقد کیا گیا۔ جرگے میں فریقین کے سربراہان نہ صرف جنگ بندی پر متفق ہوئے بلکہ انہوں نے تصادم کے خاتمے کیلئے جرگے کے شرکاء کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
عمائدین اور مقامی افراد نے ایف سی بلوچستان کی پرخلوص کوششوں کو سراہتے ہوئے علاقے میں بدامنی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا تہیہ کیا ۔
[…] نیوز)بلوچستان امن جرگہ کے چیئرمین خلجی قوم کے سربراہ لالہ محمد یوسف خان خلجی […]