MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اساتذہ کی عظیم قومی خدمت ہے، کور کمانڈر کوئٹہ

0 627

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اساتذہ کی عظیم قومی خدمت ہے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات کے ہاسٹل، آڈیٹوریم اور سینما ہال کی مرمت اور تزئین کرانے کا اعلان کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کا دورہ کیا۔

- Advertisement -

معزز مہمان کو وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اساتذہ کرام سے خطاب میں جنرل سرفراز نے کہا کہ صوبے میں معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی میں بلوچستان یونیورسٹی کا کردار تاریخی ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک اور صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ بلاشبہ بلوچستان کے نوجوان سب سے زیادہ باصلاحیت اور باشعور ہیں۔

اساتذہ کے ذمے اپنے شاگردوں کو صوبے میں ترقی کے میسر آنے والے زیادہ سے زیادہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے اور صوبے اور ملک کی قیادت کے لیے تیار کرنے کا اہم فریضہ ہے۔ کور کمانڈر نے اساتذہ سے حالاتِ حاضرہ اور صوبے کو درپیش مسائل پر جامع گفتگو کی اور انھیں ریاست کی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سنجیدگی سے آگاہ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.