مستحکم بلوچستان مستحکم پاکستان میں مضمر ہے ،عارف محمد حسنی
خضدار (ویب ڈیسک)خضدار میں استحکامِ بلوچستان ریلی نکالی گئی اور جلسہ عام منعقد کیا گیا، ریلی کے شرکاءنے دو تلوار سے خضدار چمروک تک اور ملگزار سے چمروک تک مارچ کیا، ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے بلوچستان کی قربانیوں کے حق میں نعرے ان کی تصاویر آویزاں تھی جب کہ شرکاءنے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے ہیں
- Advertisement -
پاکستان زندہ باد بلوچستان پائندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے بھارت مردہ باد کے نعرے اور بلوچستان میں بھارت کی مداخلت نا منظور نامنظورکے نعرے لگائے گئے، بلوچستان میں انتشار اور دہشت گردی قبول نہیں ہے کہ نعرے لگائے گئے۔دو اطراف سے چمروک آنے والی ریلیوں کی قیادت میر محمد عارف محمد حسنی سردار محمد اخلاق خدرانی میر ذکریا محمد حسنی میر ذید محمد حسنی
میر منیراحمد محمد زئی مینگل میر فیاض زنگیجو میر عبدالقیوم ساسولی میر مسعود احمد محمد زئی مینگل میر احمد خان گنگو عبدالقدیر بھوتانی میر ذوالفقار محمد حسنی میر فیصل باجوئی اور خاتون رہنماءاسماءمیر حسنی و دیگرنے شرکت اور قیادت کی۔ ریلی اور جلسہ میں کثیر تعداد میں عوام نے شریک رہی جب کہ خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد اس ریلی میں موجود تھی۔