وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کے ہمراہ روسی وزیر خارجہ سرگءلیوروف کے ساتھ ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں روسی وزیر خارجہ نے ماسکو آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،
- Advertisement -
پاکستان اور روس کے مابین تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات اور علاقائی روابط کے فروغ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔روسی وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی
کامیابی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی قیادت کو مبارکباد دی ۔روسی وزیر خارجہ نے 22،23 مارچ کو اسلام آباد میں متوقع او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور پر خلوص میزبانی پر روسی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔