اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ شہبازشریف اور زرداری کرپشن کے بڑے سائنسدان ہیں ،ملازمین کے اکاﺅنٹس میں آنے والے اربوں روپے کا حساب دیناپڑےگا ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ قائم کردیاگیاہے،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہورہاہے،
- Advertisement -
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بااختیار نظام دے رہے ہیں۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی ضلعی تنظیموں سے بھی تجاویز لی جائیں گی،منڈی بہاﺅالدین کاجلسہ کامیاب رہا،عوام نے وزیراعظم عمرا ن خان پربھرپوراعتمادکا اظہارکیاہے
،پنجاب میں پہلی بار ضلعی ترقیاتی بجٹ دیاگیاہے،آصف زرداری اورشہبازشریف کے کیسوں کی روزانہ کی بنیادپرسماعت ہونی چاہیے،شہبازشریف اور زرداری کرپشن کے بڑے سائنسدان ہیں۔فرخ حبیب نے کہاکہ ملازمین کے اکاﺅنٹس میں آنے والے اربوں روپے کا حساب دیناپڑےگا۔