لوگ شجر کاری مہم میں حصہ لے کر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں سے تعاون کریں، ظہور بلیدی
تربت(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے موسم بہار شجر کاری مہم کی مناسبت سے اور پلانٹ فور پاکستان ڈے کے موقع پر گورنمنٹ عطاءشاد ڈگری کالج تربت کے مقام پر پودا کاشت کرکے ضلع کیچ میں باقاعدہ شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔
- Advertisement -
اس موقع پر کمشنر مکران شبیر احمد مینگل،ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ ، پرنسپل عطاءشاد ڈگری کالج تربت امان اللہ بلوچ، ڈویڑنل فارسٹ آفیسر نصرت بلوچ، فورسٹ کنزرویٹر مکران عبدالوحید بلوچ ، دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران اور بوائز سکاو¿ٹ تربت کے رضاکاروں کی ایک بہت بڑی تعداد شجر کاری مہم میں شریک تھی۔
اس دوران صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لینا چاہیے تاکہ وطن عزیز کو آلودگی سے پاک کیا جاسکے۔ اس دوران انہوں نے شجر کاری مہم میں شامل افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس مہم میں بھرپور حصہ لے کر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں سے تعاون کریں