MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مجھے امید ہے ایک کروڑ درخت لگائیں جائیں گے، مطہر نیازرانا

0 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، ماحول کو خوشگوار اور آلودگی سے پاک بنانے کے لئے معاشرہ کے ہر فرد کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے ،عوام میں شجرکاری سے متعلق خاص آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ان میں پودے لگانے کا زیادہ سے زیادہ شوق پیدا ہو اور زیادہ سے زیادہ درخت اور پودوں کو لگا کر اپنے صوبے کو سرسبز و شاداب بنا سکیں،

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائے اسکاوٹس میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہروں کے اندر اور باہر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے تاکہ کوئی جگہ خالی نہ رہے ،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خواہش اور وژن ہے بلوچستان سمیت پورا ملک ہرا بھرا ہو اور اس میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ شجرکاری کےلئے ماحول دوست پودوں کا انتخاب کیا جائے جو صوبے کے موسم کے مطابق ہوں

اور مہم کے دوران لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور ماحول پرسبزے کے مفید اثرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ماحولیات، قدرتی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جنگلات کے پھیلاو اور سبزے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.