MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی صدریوکرین کے مسئلہ پرروسی ہم منصب سے مشروط ملاقات پررضامند

0 748

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا کے صدرجوبائیڈن نے یوکرین کے معاملے پراپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن سے ملاقات کرنے پراتفاق کیا ہے۔وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس نے امریکی صدرجوبائیڈن کوروسی صدرولامیرپیوٹن سے ملاقات کی تجویز دی تھی جسے انہوں نے اصولی طورپرقبول کرلیا ہے۔

- Advertisement -

وائٹ ہاوس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدرکی ملاقات صرف اس صورت میں ہوگی کہ روس یوکرین پرحملہ نہ کرے۔فرانس نے امریکی صدرکوروسی ہم منصب سے ملاقات کی تجویز روسی صدرولادی میرپیوٹن سے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے 2فون کالزکے بعد دی۔ دونوں فون کالز کا دورانیہ مجموعی طورپر3 گھنٹے تھا۔

امریکی اورروسی صدور کی ملاقات میں یوکرین کے بحران کے ممکنہ حل پربات چیت کی جائے گی۔یوکرین کے مسئلے پرگزشتہ کئی ہفتوں سے صورتحال کشیدہ ہے اورامریکا نے خبردارکیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.