MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشتونوں نے آج تک اپنے وطن پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیا،محمود خان اچکزئی

0 269

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چارسدہ/کوئٹہ (ویب ڈیسک )پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پشتون سیاسی وقبائلی رہنماﺅں پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ پشتون اولس کو مسائل کے دھندل سے نکالنے کیلئے متحدہ محاذ بنائیں ، یہ وطن ہمیں کسی نے خیرات یا زکواة میں نہیں دیابلکہ پشتونوں کی معلوم ونامعلوم شہداءکی قربانیوں کے بعد ہمیں یہ وطن ملا ہے ،پشتونوں نے آج تک اپنے وطن پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیا

- Advertisement -

پشتونخوا وطن معدنیات سے مالا مال لیکن اس کے باوجود پشتون بھوک وافلاس سے دوچار ہیں اس وقت پشتون وطن کے 100میں سے 70لوگ مسافر ہیں،پاکستان کو بے انصافی کے ساتھ نہیں چلایاجاسکتا ،یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ کی طرز پر پشتون ،بلوچ،سرائیکی ،سندھی اور پنجابی ریاست بنائیں اور انہیں مکمل خودمختاری دیںاورہر قوم کا حق تسلیم کیاجائے تو ہی پاکستان ترقی کرسکتاہے ،

ایٹم بم کے علاوہ انسان کا بنایاہوا ہر اسلحہ افغانستان میں استعمال ہوا لیکن بائیڈن ماما نے افغانستان کی رقم جو افغانوں کی ہے میں آدھی رقم نیویارک میں مارے لوگوں میں تقسیم جبکہ آدھی رقم کو این جی اوز کے ذریعے افغانستان کے لوگوں میں تقسیم کااعلان کیاہے کیا یہ بائیڈن ماما کاانصاف ہے ؟افغانستان کو خیرات نہیں چاہےے امریکہ ،چین ،روس ،عرب اور پاکستان سمیت دنیا افغانوں کی قرض دار ہیں افغان جنگ پر دنیا معافی مانگیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چارسدہ اشنغر میں میر عالم شاہ مرحوم کی یاد میں تعزیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.