کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے ملاقات کی ملاقات میں صوبائی محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے عمل سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو خالی آسامیوں کی تفصیل اور صوبے ڈویژن اور ضلع کی سطح پر بھرتی کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں منظور کئے
- Advertisement -
جانے والے طریقہ کار کے مطابق خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ذرائع کے استعمال میں ملوث پائے گئے افسر ان اور اہلکار ان کے خلاف اینٹی کرپشن ایکٹ اور بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا
کہ تمام محکموں خصوصی طور پر تعلیم اور صحت جیسے اہم محکموں میں ڈیلیوری سسٹم کی بہتری کا انحصار قابل اور باصلاحیت افسروں اور اہلکاروں کی موجودگی پر ہے۔چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ سیکرٹریز کمیٹی میٹنگ میں واضح کیا ہے کہ سیکرٹری اپنے اپنے محکموں میں بھرتیوں کی شفافیت کے ذمہ دار ہونگے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو بھی شفافیت اور میرٹ کو یقین بنانے کا پابند کیا گیا ہے