کوئٹہ شہر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے،کاشف حیدری
کوئٹہ (ویب ڈیسک) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے وفد نے کوئٹہ پریس کلب میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظور بلوچ و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ وفد میں اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزارہ ٹاون کے صدر محمدی، جنرل سیکرٹری خان محمد، انفارمیشن سیکرٹری کاشف حیدری،
- Advertisement -
سینئر نائب صدر حاجی نادر رضائی، نائب جنرل سیکرٹری محمد حسین، انجنئیر اصغر حیدری، بلاک 1 اور 2 کے تاجر رہنماء محمد علی و دیگر شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر مسائل کا گڑھ بن چکا ہیں۔ جس کی نشاندہی میں صحافیوں کا انتہائی اہم کردار ہے۔
انہوں نے بی یو جے کے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظور بلوچ سمیت پوری کابینہ کوئٹہ بلخصوص ہزارہ ٹاون کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کریگا۔