MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہ محمود کی تقریر سینیٹ کی توہین، یہ وزیر خارجہ کے معیار کی تقریر نہیں،یوسف رضا گیلانی

0 307

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی تقریر سینیٹ کی توہین ہے، یہ وزیر خارجہ کے معیار کی تقریر نہیں تھی۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے شاہ محمود کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو ایوان کے اندر جواب دوں گا،

- Advertisement -

جب میں اسپیکر تھا یہ میرا پارلیمانی لیڈر تھا، محترمہ نے مجھے کہا تھا کہ اسے کچھ سکھاو¿ں، یہ آج مجھے سکھانے آئے تھے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملتان میں اگر شاہ محمود کو بچوں نے تنگ کیا ہے تو ان سے پوچھوں گا، استعفیٰ منظور کرنا نہ کرنا پارٹی کا صوابدید ہے،

اگر ہم چاہتے تو شاہ محمود صرف اپنی جماعت کو تقریر سناتے، ہماری اکثریت تھی اگر ہم چاہتے تو وزیر خارجہ کی تقریر نہ ہوتی، اگر ہم اٹھ کر چلے جاتے تو کس کو سناتے، یہ ہماری مہربانی ہے ہم نے انہیں بولنے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.