MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں کورونا سے مزید 21 اموات ریکارڈ

1 410

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 269 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید7 ہزار 48 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 039 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 61 ہزار 77 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11.53 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 693، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 166،

پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 527، اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار 497، بلوچستان میں 34 ہزار 390، آزاد کشمیر میں 38 ہزار 115 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 651 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 160 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 821، خیبرپختونخوا 5 ہزار 998، اسلام ا?باد 980، گلگت بلتستان 188، بلوچستان میں 367 اور ا?زاد کشمیر میں 755 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.