MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وائٹ ہاﺅس میں ایک نئی بلّی کا راج

0 565

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن کو اپنی محبوب بلّی کی یاد ستانے لگی جس کے بعد اس بلّی کو فارم ہاﺅس سے وائٹ ہاﺅس منتقل کردیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں دندناتی پالتو بلّی کو بھی اپنی اہمیت کا احساس ہے اس لیے وہ کہیں بھی او کبھی بھی چہل قدمی کرتی ہوئی پہنچ جاتی ہے۔

- Advertisement -

یہ اعتماد اس پالتو بلّی کو اس لیے حاصل ہوا کیوں کہ وہ امریکی صدر کی اہلیہ جِل بائیڈن کی چہیتی بلّی ہے۔اس بلّی کی عمر دو سال ہے اور یہ پہلی بار جِل بائیڈن کو ریاست پنسلوینیا میں 2020 کو اپنے آبائی شہر ’وِلو گروو‘ میں ملی تھی اور اسی لیے بلّی کا نام بھی وِلو رکھا گیا ہے۔ اس بلّی نے انتخابی مہن کے دوران اسٹیج پر چھلانگ لگا کر جِل بائیڈن کو اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا۔ایک فارم ہاﺅس میں رہنے والی اس بلّی کی یہ حرکت جِل بائیڈن کو بھا گئی

اور دونوں کے درمیان قربتیں بڑھنے پر فارم ہاﺅس کے مالک نے بلّی بائیڈن خاندان کو دیدی تھی تاہم اب تک وہ فارم ہاﺅس میں ہی رہ رہی تھی۔گزشتہ برس اپریل میں جِل بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ بہت جلد ایک مادہ بلّی ان کے خاندان کا حصہ بنے گی تاہم اب طویل انتطار کے بعد وائٹ ہاو¿س میں بائیڈن خاندان کی پالتو بلّی کو متعارف کرا دیا ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر جارج بش کے دور میں بھی وائٹ ہاو¿س میں ایک بلی مقیم تھی جس کا نام انڈیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.