MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا کا واشنگٹن میں افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

1 480

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا نے واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کوواشنگٹن میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کرنے کے فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔ لاس اینجلس اورنیویارک میں افغان قونصلیٹ مشنز بھی بند کردئیے جائیں گے۔

- Advertisement -

امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کودیا جانے والا استثنیٰ بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی حکومت کے فیصلوں سے متعلق میمو رواں ہفتے کے آغازپرافغان سفارتکاروں کوبھیجا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے عرب میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ افغان مشن یا اس کے اہلکاروں کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے

تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں افغان سفارتخانہ اورنیویارک اورلاس اینجلیس میں افغان مشنز بند کئے جائیں گے۔طالبان نے اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا تھا تاہم طالبان حکومت کواب تک امریکا سمیت دنیا کے کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.