MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومتی وعدہ خلافی،بے حسی وغفلت کے خلاف دوبار ہ احتجاج ودھرنے پرمجبور ہوئے ہیں، ہدایت الرحمان بلوچ

1 405

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) حق دو تحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتی وعدہ خلافی،بے حسی وغفلت کے خلاف دوبار ہ احتجاج ودھرنے پرمجبور ہوئے ہیں بلوچستان کے ساحل ووسائل پرکسی کو قبضہ نہیں ہونے دیں گے بلوچستان کسی کی میراث نہیں اہل بلوچستان بھوک پیاس سے مررہے ہیں نہ لباس اورنہ چھت ہولیکن صوبے کے وسائل پر دوسرے مزے کریں لوٹ مار کریں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے

- Advertisement -

صوبے کے اصل وارث ہم ہیں۔حق دوتحریک حقوق کے حصول اور بلوچستان وعوام دشمن قوتوں کے خلاف ہیں چاپلوسی کرنے والے حق دو تحریک کے خلاف بے بنیاد جھوٹا پروپیگنڈہ نہ کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے حق دوتحریک کی کال پر اورماڑہ کراچی زیروپوائنٹ کے مقام پر عوامی احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر زیروپوائنٹ بند کیا گیا تھا صبح سے شام تک دھرناجاری تھا دھرنے میں ہزاروں نوجوان وعوام نے شرکت کی۔

اس موقع پر دیگر نوجوانوں نے بھی خطاب کیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ ساحل ووسائل،جائزکاروباروروزگارکی حفاظت،خود کو پاکستانی بنانے،بنیادی انسانی حقوق کیلئے نکلے ہیں۔ہمارے خلاف وہ لوگ پروپیگنڈہ کرتے ہیں جو دوسروں کے اشاروں پر چلتے ہیں۔حق دوتحریک کاایجنڈا،منصوبہ لائحہ عمل سب کے سامنے ہیں ہماراکوئی ذاتی سیاسی ایجنڈانہیں عوامی مسائل کا اجاگراس کو حل اور جائز آئنی حقوق کیلئے نکلے ہیں اور قانونی جدوجہد کر رہے ہیں نجی سرکاری املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں نہ کسی کے خلاف باتیں کرتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج و دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد میں انتظامات شروع کر دئیے گئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.