برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مستحکم تھے اور مستحکم رہیں گے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مستحکم تھے اور مستحکم رہیں گے ، ہم ہمیشہ باہمی طور خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں تجارت، جی ایس پلس سمیت مختلف امور میں برطانیہ کی سپورٹ قابل ستائش ہیں
- Advertisement -
برطانیہ حکومت کا تعلیم خاص طور پر خواتین کی تعلیم پر برطانیہ حکومت کی سپورٹ پر بھی شکریہ بھی ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر سے انکی دعوت پر انہی کی رہائشگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی اور کرسٹن ٹرنر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے باہمی مفادات کے دوطرفہ کے تعلقات ہمیشہ مستحکم اور قائم رہینگے،برطانوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی کو کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا۔
[…] م آباد(مسائل نیوز) سینٹ میں سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان جب سیٹیج سے گرے تھے اس وقت انکی […]