MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز شریف ملک سا لمیت کے لیے لازم و ملزموم ہیں‘شاہد خاقان عباسی

0 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بہاولنگر (ویب ڈیسک)میاں نواز شریف ملک سالمیت کے لیے لازم و ملزموم ہیں پی ڈی ایم کا احتجاج حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہوچکا ہے عمران نیازی سمیت تمام وزراءکو امور حکومت چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں اپوزیشن اسمبلی وقت آنے پر استعفے دینگے لانگ مارچ بھی ہوگا اور نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بہاولنگر سے سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین بہاولنگر کے معروف سیاسی خاندان کے سربراہ سید رشید احمد شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سادات خاندان کی ضلع بہاولنگر کی سیاست میں اہم مقام ہے سید محمد رفیق شاہ مرحوم ضلع کی اہم سیاسی شخصیت تھے جنکے انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت کو عوام کا احساس نہیں حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں

جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دیدیئے اس دن حکومت کا کام تمام ہوجائیگا لوگ کہتے ہیں کہ مہنگائی نے ہمارا بیڑہ غرق کردیا ہے ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے حکومت کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت صرف مخالفین کو کچلنے پر لگی ہے جبکہ عوام کو مہنگائی سے مارنے کا تہیہ کررکھا ہے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام حکومت اور اداروں کیخلاف سڑکوں پر ہوگی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.