MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روس یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے،جوبائیڈن

0 301

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدرجوبائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرین پرحملے کا خدشہ ظاہرکردیا۔امریکی صدرجوبائیڈن نے نیوزکانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روس یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ ایسا ہواتواس کی ذمہ داری مکمل طورپرروسی صدرولادی میرپیوٹن پرعائد ہوگی۔

- Advertisement -

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین میں کارروائی کی تو یہ وعدہ ہے کہ روس پراسی پابندیاں عائد کریں گے جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھی ہوں گی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد روس کا یوکرین پرحملہ ایسا اقدام ہوگا جس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔روس یوکرین میں کچھ کرنا چاہتا ہے اوروہ کرے گا۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے مزید کہا کہ امریکا پولینڈ سمیت خطے میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔ ایسا نیٹو معاہدے کے تحت کیا جارہا ہے۔روس نے 2014 میں کریمیا پرحملہ کرکے قبضہ کرلیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.