MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور،توہین رسالت کے الزام میں گرفتار خاتون بری

0 342

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دو سال قبل توہین رسالت کے الزام میں گرفتار خاتون فریدہ بی بی کو رہا کر دیا۔گزشتہ ہفتے ایک سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا تھا کہ ملزمہ اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ایڈیشنل سیشن جج حافظ حسنین اظہر شاہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے خاتون کو بری کیا گیا، فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن ملزمہ خاتون کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

- Advertisement -

فریدہ بی بی پر ’رمضان المبارک کی عبادت“ نامی کتاب میں قرآن پاک کی آیات پر مشتمل صفحات کو پھاڑنے اور جلانے کا الزام تھا۔ خاتون کے خلاف محمد عرفان نامی شخص نے مقدمہ درج کروایا تھا جس نے اس جرم کا گواہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔متاثرہ خاتون کے خلاف تھانہ یکی گیت پولیس نے 19 دسمبر 2020 میں مقدمہ درج کیا، جس میں خاتون پر عبادات سے متعلق کتاب کے صفحات جلانے کا الزام تھا۔کارروائی کے دوران، ملزمہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ فریدہ بی بی کو ’شکایت کنندہ کی طرف سے بددیانتی اور مذموم مقاصد کے ساتھ جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا‘۔

وکیل نے دلائل میں مزید کہا کہ ’محمد عرفان اور اس کے دوست نے میری موکل کی چھاتیوں کو زبردستی چھونے کی کوشش کی اور جب اس نے اسے روکا تو اس پر توہین مذہب کا الزام لگایا جبکہ ملزمہ کو کتاب اسی حالت میں مقدّس اوراق کے ڈبے سے ملی تھی‘۔عدالت نے 6جنوری 2022 کو فیصلہ دیا تھا کہ خاتون کو بری کر دیا جائے اور وہ اپنے گھر جا سکتی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلے میں ریمارکس دیے کہ ’انہوں نے کیس پراپرٹی (کتاب) کا جائزہ لیا اور ہارڈ کور کے اندر صرف ایک صفحہ چسپاں پایا جو آدھا پھٹا اور تھوڑا سا جلا ہوا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.