MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکمران اسلام سے انحراف بند کریں، قرآن وسنت سے متصادم قانون سازی ختم کی جائے،عبدالحق ہاشمی

1 372

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صدرملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری سیدمومن شاہ جیلانی،سینئرنائب صدرعلامہ سیدہاشم موسوی،نائب صدورڈاکٹرعطاالرحمان،مولاناانوارلحق حقانی،مولاناہدایت الرحمان بلوچ،علامہ اکبرحسین زاہدی،رانامحمداشفاق،سیدعتیق الرحمان،مولانا عبدالکبیرشاکر،نجیب الرحمان ساسولی کہا کہ حکمران اسلام سے انحراف بند کریں، قرآن وسنت سے متصادم، پاکستان کی اقتصادی غلامی کی ظالمانہ قانون سازی ختم کی جائے۔سودی معیشت،اسٹیٹ بنک ومعیشت کوآئی ایم ایف کے حوالے کرنا ملک دشمنی ہے۔

- Advertisement -

حکومت قادیانی نوازی ختم کریں حکومتی آستینوں میں قادیانیوں کے آلہ کار موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام کی حکمرانی ہی پاکستان کو مثالی اسلامی خوشحال فلاحی ریاست بنا سکتی ہے۔ سود، قرضوں کرپشن، بدانتظامی اور نااہلیت کی لعنت وراج کو ختم کر کے خود انحصاری کی بنیاد پر اسلام کا معاشی نظام حل ہے۔

قادیانی پاکستان کے آئین کو تسلیم کر لیں تو انہیں اقلیتوں کے تمام حقوق مل جائیں گے، آئین کو نہ مان کر وہ مشکوک اور پاکستان کے لئے ناقابلِ اعتبار ہیں۔ حکومت قادیانی نوازی ختم کرے، حکومتی آستینوں میں لادین طبقہ قادیانیوں کا آلہ کار ہے۔ موجودہ حکومت عوام پر عذاب اور ظلم ہے، آئین وقانون کی بالادستی، سماجی اقتصادی اور عدالتی انصاف کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت اورجدوجہد کی منزل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.