گڈانی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات اسد عمر کے دورہ گڈانی کے موقع پر پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلام کی قیادت میں مقامی صنعت کاروں کے وفد کی غیر رسمی ملاقات گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے مسائل اور کسٹم ٹیرف ٹیکس سے متعلق تجاویز پر گفتگو انڈسٹری کی ترقی کیلئے صنعت کاروں کو ساتھ لیکر چلیں گے وفاقی وزیر کی شپ بریکرز کو یقین دہانی تفصیلات کے مطابق
- Advertisement -
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات اسد عمر نے اتوار کے روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر کے دورہ گڈانی کے موقع پر لسبیلہ انتظامیہ کی جانب سے بناءگءسیکیورٹی پلان کے مطابق ٹریفک روٹ پر اضافی نفری اور اسپیشل برانچ کی سرچنگ اینڈ سوئپنگ ?ٹیم تعینات کی گءوفاقی وزیر کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آمد پر پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن کےعہدیداران نے ان کے اعزازمیں پلاٹ نمبر 91 پر ظہرانے کا انتظام کیا گیا
دورے کے موقع پر پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن کےچیئرمین معروف صنعت کار رفیق سلام وائس چی?رمین عبدالغنی میمن نے بریفنگ میں بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود سالانہ تین ملین ٹن اسکریپ کی گنجائش رکھتا ہے اگر وفاقی حکومت سرپرستی کرے تو اس صنعت سے وابستہ لاکھوں محنت کشوں کو روزگار کے مواقع میسر یونگے۔