MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میں عمران نیازی کو رات کو ڈراو نے خواب کی طرح آتا ہوں،شہباز شریف

0 631

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے لیے ڈراو¿نا خواب ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اس وقت ہے،

- Advertisement -

غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔

شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ عمران خان آپ کو گرفتار کروانے پر تلے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراو¿نے خواب کی طرح آتا ہوں۔تحریک عدم اعتماد کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.